کلمپونگ، 14؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کلمپونگ کو الگ ضلع بنانے کا رسمی اعلان کیا۔دارجلنگ سے الگ کرکے کلمپونگ کوضلع بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 1980 کی دہائی سے ہی دارجلنگ کو علیحدہ ضلع بنانے کامطالبہ کیاجاتارہاہے۔ایک رنگارنگ تقریب میں نو تشکیل شدہ ضلع کے لئے کثیر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاکہ220 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سڑک کے منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ پرانے سلک روٹ کے راستے کلمپونگ کو سکم سے منسلک کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کلمپونگ میں پانی کی قلت دورکرنے کے لئے جلدہی50کروڑروپے کی ایک پانی کی فراہمی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ممتابنرجی نے کہاکہ اس پہاڑی علاقے کے تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ امن سے رہیں اور تشدد بھڑکانے کی کسی کوشش پر توجہ نہیں دی۔